پاکستان غربت کے خاتمے کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا، صدر مملکت

صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان غربت کے خاتمے، عوام کی ترقی و خوشحالی اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر غربت اور اس کی تمام شکلوں کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غربت کے مکمل خاتمے کیلئے خوراک، روزگار، صحت، مکان، انصاف تک رسائی بڑھانے کے ساتھ ساتھ عوام کی سیاسی شمولیت اور ان کے اختیارات میں اضافہ کرنا ہوگا۔

ڈاکٹرعارف علوی نے یہ بھی کہا کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافے کا خطرہ ہے جبکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بھی پاکستان جیسے ترقی پزیر ممالک کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان غربت کے خاتمے، عوام کی ترقی و خوشحالی اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا جبکہ پاکستان غربت کے خاتمے، زمین اور ماحول کے تحفظ کے اصولوں پر کاربند رہے گا۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے غربت کے خاتمے کیلئے مختلف پروگرام شروع کئے، نیشنل رورول سپورٹ پروگرام، احساس پروگرام، صحت کارڈ جیسے مختلف اقدامات لئے گئے، پاکستان مستقبل میں بھی غربت کے خاتمے کیلئے اقدامات کرتا رہے گا۔

Best Car Accident Lawyer