پاکستان سے ترکی، یورپ، برطانیہ اور امریکہ جانے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر

پی آئی اے نے استنبول کے لئے فضائی آپریشن کا آغاز کردیا ہے، پاکستان سے یورپ، برطانیہ اور امریکہ جانے والے مسافر استنبول سے پی آئی اے ترکش ائیر لائن کوڈ شئر معاہدے کے تحت سفر کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر پی آئی اے استنبول کا آپریشن شروع کررہا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی آئی اے 14نومبر سے پاکستان سے ترکی کیلئے ہفتہ وار 6 پروازوں چلائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سے یورپ، برطانیہ اور امریکہ جانے والے مسافر استنبول سے پی آئی اے ترکش ائیر لائن کوڈ شئر معائدے کے تحت سفر کر سکیں گے، معائدے کی رو سے مسافر استنبول سے 28 شہروں تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

وفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر اسلام آباد سے 4، جبکہ لاہور سے 2 پروازیں بوئنگ 777 کے ذریعے آپریٹ ہوں گی، دوسرے مرحلے میں کراچی سے استنبول کی پروازیں بھی شروع کی جائیں گی۔

Best Car Accident Lawyer