پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب شہباز گل کے کمرے سے پسٹل برآمد ہوا تھا، شہبازگل کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم شہباز گل نے اسلحہ کی ملکیت اپنے ملازم کی بتائی تھی، شہباز گل کو اپنا ملازم معہ اسلحہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا لیکن شہباز گل نہ ملازم کو پیش کرسکا اور نہ ہی اسلحہ لائنسنس یا اجازت نامہ۔ شہباز گل نے لائسنس کے بغیر نائن ایم ایم پسٹل رکھ کر ارتکاب جرم کیا۔

پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے زیراستعمال کمرے پر چھاپہ

اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہبازگل کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے۔

ایس ایس پی کی سربراہی میں پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے زیر استعمال کمرے پر چھاپہ مارا گیا ہے، پولیس چھاپے کے دوران ڈاکٹر شہبازگل کو بھی ساتھ لیکر آئی جبکہ پولیس چند میڈیا چینلز کو بھی ساتھ لیکر گئی۔

شہباز گل کی نشاندہی پر پولیس ان کے کمرے میں گئی اور وہاں کی تلاشی لی، کمرے میں تلاشی کے دوران شہباز گل ساتھ تھے۔

چھاپے کےدوران کمرے سے ایک پستول ملا ہے، موبائل فون بھی ملے ہیں، شہبازگل کی رہائش گاہ سے ایک سیٹلائٹ فون بھی ملا ہے۔

شہبازگل نے کہا کہ میرے گھر کی تمام اشیا بدلی ہوئی ہیں، میرا پاسپورٹ یہاں پڑا تھا وہ غائب ہے ، ان کی گرفتاری کے بعد کمرے میں کچھ لوگ آئے ہوں۔

پولیس نے شہبازگل سے کہا کہ آپ کے کمرے سے ایک پستول بھی برآمد کی گئی ہے جس پر ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ یہ پستول میرا نہیں ہے، شہبازگل نے ریوالور دیکھ کر کہا انہوں نے یہ ریوالور پہلی بار دیکھا ہے۔

اس دوران صحافی نے عمران خان کی جانب سے ان کے جنسی استحصال سے متعلق سوال کیا جس پر انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جی ہاں مجھ پر جنسی حملہ ہوا ہے۔

Best Car Accident Lawyer