پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب نے گریمی ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب نے گریمی ایوارڈ جیت لیا، انہیں گانے “محبت ” پر بیسٹ گلوبل پرفارمنس کیٹگری میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پاکستانی نژاد گلوکارہ عروج آفتاب پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے یہ ایوارڈ جیتا، اس ایوارڈ میں معروف گلوکارہ لیڈی گاگا اور ٹیلر سوئفٹ زیادہ نامزدگیاں حاصل نہیں کر سکی تھیں۔

اس موقع پر عروج آفتاب کا کہنا تھاکہ ایوارڈ جیتنے کا سن کر خوشیوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔ انہوں نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں لکھا کہ “اور پہلی پاکستانی خاتون گریمی ہیں… عروج آفتاب”۔ واضح رہے کہ عروج آفتاب کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے۔