وزیراعظم نے کہا ہے کہ پارٹی کے لئے پرویز ملک کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میرے بھائی اور دیرینہ ساتھی پرویز ملک کو ہم سے بچھڑے آج ایک سال بیت گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پرویز ملک نہایت قابل بھروسہ، معاملہ فہم اور زیرک انسان تھے۔
میرے بھائی اور دیرینہ ساتھی پرویز ملک کو ہم سےبچھڑے آج ایک سال بیت گیا۔ وہ نہایت قابل بھروسہ، معاملہ فہم اور زیرک انسان تھے۔انہوں نےجس طرح پاکستان مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کا ساتھ نبھایا وہ پارٹی کے ساتھ وابستگی اور وفا کی انمول داستان ہے۔ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 11, 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پرویز ملک نےجس طرح پاکستان مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کا ساتھ نبھایا وہ پارٹی کے ساتھ وابستگی اور وفا کی انمول داستان ہے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
وزیراعظم کا سید علی گیلانی کے داماد کے انتقال پر اظہار افسوس
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے کشمیری رہنما اور سید علی گیلانی کے داماد الطاف شاہ کے بھارت کی قید میں انتقال پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے معروف کشمیر رہنما کے انتقال پر سوگوار خاندان سے تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے کینسر کامریض ہونے کے باوجود انہیں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے سے انکار کردیا ۔
Deeply grieved at passing of prominent Kashmiri leader Altaf Shah, son-in-law of Syed Ali Geelani, while in Indian captivity. Modi regime denied him treatment despite knowing he was cancer patient. Custodial killings are norm in Modi’s India. My condolences to the bereaved family
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 11, 2022
وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ مودی کے بھارت میں حراستی قتل معمول بن چکا ہے، الطاف شاہ سید علی گیلانی کے داماد تھے۔