پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو حقیقی طور پر آزاد کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ہری پور میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انگریز سے تو آزادی مل گئی، ہم نے ہندو کی بھی غلامی نہیں کی، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو حقیقی طرح آداز کیا جائے۔
عمران خان نے کہا کہ اب پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہونے چاہیے، اب پاکستان کے فیصلے پاکستانیوں کے مفاد پر ہوں، ہمیں آگے سے کوئی کسی اور کی جنگ میں شرکت نہ کرائے، یہ میں کبھی اس ملک میں نہیں ہونے دوں گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے سربراہ کو دھمکی ملی کہ اگر پاکستان نے جنگ میں امریکہ کا ساتھ نہ دیا تو ہمیں تباہ کر دیا جائے گا، کاش میں ہوتا اس وقت ملک کا سربراہ، کبھی میں امریکہ کے آگے اس طرح گھٹنے نہ ٹیکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب میں امریکہ کا ساتھ دینے سے ملک کے سربراہان کو منا کر رہا تھا کہ یہ ہماری جنگ نہیں ہے تو سب مجھے مختلف ناموں سے پکار رہے تھے کہ میں طالبان خان ہوں یا میں دہشتگردی کے ساتھ ہوں، میں کوئی دہشنگردی کے ساتھ ہوں لیکن میں اپنی قوم کے حقوق کے ساتھ کھڑا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی ہمیشہ دنیا میں اپنے لوگوں کے مفادات کے لیے ہوتی ہے، اور میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ کو شعور دوں، ہم اور ہندوستان ایک ساتھ آزاد ہوا تھا، کبھی بھی ہندوستان کی حکومت کوئی ایسا فیصلہ نہیں کرتی کہ وہ اپنے ہی لوگوں کو کسی اور ملک کے لیے قربان کرے۔
عمران خان نے کہا کہ جب میں روس گیا تو میری پوری کوشش تھی کہ میں سستا تیل وہاں سے لے کر آئوں، پیٹرول اور ڈیزل کو سستا کروں۔