وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اسحمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صرف پی ٹی آئی اورپاک فوج قومی ہیں۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں پی ٹی آئی وفاق، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں برسراقتدار ہے، اب جلد ہی آزاد کشمیر میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی، ملک میں صرف دو ہی چیزیں قومی ہیں، ایک تحریک انصاف قومی جماعت ہے اور دوسری پاک فوج قومی ہے، ساری اپوزیشن جماعتیں اور قوم فوج کے ساتھ ہیں۔ قوم ملک کی سلامتی کے لیے فوج اور عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جب تک افغانستان میں امن نہیں ہوگا، خطےمیں تجارت ممکن نہیں، اگر چین ایران میں 400 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی بات ہورہی ہے، یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک افغانستان میں امن نہ ہو، اس خطے کی سیاست بدلنے جارہی ہے، افغان جوبھی فیصلہ کریں گےہمیں قبول ہوگا، افغانستان میں نئے طالبان جنم لے چکے ہیں یہ وہ طالبان وہ نہیں جو بندوق سے فیصلہ کرتے تھے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے 1979 سے لے کر آج تک افغانستان میں دہشتگردی کو منظم کیا، بھارت کی افغانستان میں جگ ہنسائی ہوئی ہے، بھارت نے ہر جگہ پاکستان کےخلاف صرف پروپیگنڈا کیا،ہم افغانستان میں امن کے لیے دنیا کے ساتھ ہیں، پاکستان اب افغانستان کے خلاف کوئی اڈا نہیں دے گا، پاکستان پر کوئی دباؤ نہیں، دنیا کی کوئی سپر پاور ہمیں نظر انداز نہیں کرسکتی، ہمارے بغیر کسی کی دال نہیں گل سکتی۔ اب افغانستان سے صرف 2 بارڈر چمن اور طور خم کھلے رہیں گے۔ کشمیر کی انتخابی مہم میں وزیر اعظم پر کی جانے والی تنقید کے سوال پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم اور بلاول کی جماعتیں آزادکشمیر میں الیکشن ہارنے جارہی ہیں، جس کی وجہ سے وہ دھاندلی کا شورکر رہے ہیں، مریم اوربلاول بھٹو زرداری بےہودہ زبان کا استعمال کررہے ہیں، مریم نواز غیرذمہ دارانہ زبان استعمال کررہی ہیں، انہیں اپنے لب و لہجے پر غور کرنا چاہیے۔ بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ دورہ امریکا پر شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی سی وی میں کچھ بھی نہیں، پاکستان میں بلاول بھٹو زرداری کی سی وی میرے پاس ہے، ان کی وجہ سے سیاست میں رونق ہے۔

سربیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر ایک نوواک جوکوچ نے ومبلڈن کے فائنل میں اٹلی کے میٹیو بیریٹنی کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا اور 20 گرینڈ سلیم جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

جوکووچ نے اطالوی حریف کو 6-7، 6-4، 6-4 اور 6-3 سے شکست دے کر راجر فیڈرر اور رافیل نڈال کی کے ہم پلہ ہوگئے۔ خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق جوکووچ نے کامیابی کے بعد کہا کہ میں تصور کرسکتا تھا کہ ایسا ہو اور مجھے امید ہے کہ میں ایسی کارکردگی دکھاوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بہترین فارم میں ہوں اور بہتر کھیل پیش کیا ہے اور گرینڈ سلیم میں اپنی فارم کو بہتر ثابت کرنا میری اولین ترجیح ہوتی ہے۔ جوکووچ کا یہ گرینڈ سلیم کا 30 واں فائنل تھا، جس میں انہوں نے 9 آسٹریلین اوپن، دو رولینڈ گیروس ٹائٹلز اور 3 یو ایس اوپن بھی شامل ہیں۔

رواں برس ستمبر میں نیویارک میں چوتھا ٹائٹل جیتنے کی صورت میں وہ تاریخ میں ایک سیزن میں چاروں گرینڈ سلیم جینتے کا کارنامہ انجام دینے والے تیسرے ٹینس اسٹار ہوں گے۔

قبل ازیں ڈون بڈج نے 1938 اور روڈ لیویر نے 1962 اور 1969 میں ایک سیزن میں تمام گرینڈ سلیم جیت کر ریکارڈ بنایا تھا۔

ومبلڈن کے فائنل میں مقابلے پر بات کرتے ہوئے جوکووچ نے کہا کہ یہ ایک جنگ سے بڑھ کر مقابلہ تھا، بیریٹینی واقعی میں اطالوی ہتھوڑا ہیں، جس کو میں نے محسوس کر رہا تھا۔

راجر فیڈرر اور رافیل نڈال کا ریکارڈ برابر کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب ہے کہ ہم تینوں میں سے کوئی رکنے والا نہیں ہے، روجر فیڈرر اور رافیل نڈال لیجنڈز ہیں اور آج جہاں میں موجود ہیں اس کی وجہ وہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجھے دکھایا کہ مجھے کیسے جسمانی، ٹیکٹیکلی اور دماغی طور پر مضبوط ہونے کی ضرورت ہے، گزشتہ 10 برس کے دوران بہتر سفر رہا جو یہاں رکا نہیں۔

خیال رہے کہ 8 مرتبہ ومبلڈن چمپیئن رہنے والے راجر فیڈرر کوارٹر فائنل میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے جبکہ نڈال رواں ومبلڈن میں شرکت نہیں کر رہے تھے۔

سال کے اہم ترین گرینڈ سلیم ومبلڈن اوپن کے کوارٹر فائنل میں 20 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپیئن راجر فیڈرر کا مقابلہ 24 سالہ پولش نوجوان ہوبرٹ ہرکاسز سے تھا۔

فیڈرر کو میچ میں 3-6، 6-7 اور 0-6 سے اسٹریٹ سیٹ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا اور یہ 2002 کے بعد پہلا موقع تھا کہ انہیں ومبلڈن اوپن میں اسٹریٹ سیٹ سے شکست ہوئی ہو۔

فیڈرر نے جوکووچ کو ٹوئٹر پر مبارک باد دی اور کہا کہ نوواک جوکوچ کو 20 واں گرینڈ سلیم جیتنے پر مبارک ہو۔