وفاقی وزیرِداخلہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کیلئے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضابطہ فوجداری کیس میں سپیشل جیوڈیشل مجسٹریٹ کیجانب سے رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کیلئے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔
رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کیلئے کوہسار پولیس روانہ
براہ راست دیکھیں: https://t.co/H5UZzClkMr#RanaSanaullah #RanaSanaullahArrest #BreakingNews #BOLNews pic.twitter.com/ILv3Q2P0yY
— BOL Network (@BOLNETWORK) October 8, 2022
وارنٹ حاصل کرنے کے بعد رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کیلئے پارٹی باقاعدہ روانہ ہوگئی ہے۔
ضابطے کے مطابق مقامی پولیس کو اطلاع دیکر باقاعدہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کے عمل کا آغاز کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
رانا ثناء اللہ کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری ہوئے ہیں جو کہ اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے جاری کئے ہیں۔