عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے چھ ماہ سیاسی انجینئیرنگ کی لیکن پھر بھی ناکام ہی رہی۔
تفصیلات کے مطابق مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کا ووٹ بنک 37 فیصد سے بڑھ کر 49 فیصد ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے چھ ماہ صرف سیاسی انجینیرنگ کی، پھر بھی ناکام و نامراد رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک جانب پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات میں غیر سنجیدگی کا طعنہ دیا جاتا ہے تو دوسری جانب کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر کے وفاق نے منافقت کا مظاہرہ کیا ہے۔
مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے کہ ملکی سطح پر سیاسی قیادت کی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔