وفاقی حکومت ایک بار پھر ضمنی انتخابات سے بھاگنے لگی

وفاقی حکومت ایک بار پھر ضمنی انتخابات سے بھاگنے لگی، وزارت داخلہ نے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

خط میں 16اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات 90روز کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے خط کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات اور بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے تھے، سیلاب اوراس کے بعد بیماریوں بالخصوص ڈینگی نے صورتحال مزید خراب کردی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج اورایف سی وسیع پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف ہے، وفاق اورصوبوں کی زیادہ ترتوانائیاں اور وسائل بحالی کےکاموں میں لگے ہیں۔

خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے بھاری نفری درکار ہوگی اور ایسی صورتحال میں آرمی، رینجرز اور ایف سی پر شدید دباؤ ہوگا

وزارت داخلہ نے خط میں دعویٰ کیا ہے کہ مستند اطلاعات ہیں ایک سیاسی جماعت 12 سے 17 اکتوبر کے دوران اسلام آباد کا محاصرہ کرنا چاہتی ہے، محاصرے کی یہ تاریخیں 16 اکتوبر کے ضمنی انتخابات سے مطابقت رکھتی ہیں اور اگر ان اداروں سے اضافی کام لیا گیا تو الیکشن کی ساکھ پر سوال اٹھ سکتے ہیں

خط میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کرنے کا اختیار حاصل ہے لہذا درخواست کی جاتی ہے کہ ضمنی  انتخابات 90دن کے لیے ملتوی کیے جائیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 9 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں میں ضمنی الیکشن 16 اکتوبر کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22 مردان، این 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور ، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ، این اے 237 ملیر، این اے 239 کورنگی اور این اے 157 ملتان کا ضمنی انتخاب 16 اکتوبر کو ہوگا۔

Best Car Accident Lawyer