وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر امتِ مسلمہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی قوم سمیت پوری امتِ مسلمہ کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ کہ آمدِ رسولﷺ سے انسانیت نے اپنے کھوئے ہوئے اعلیٰ اقدار اور اخلاقیات کو واپس حاصل کیا۔
حضرت محمدﷺ کے بتائے ہوئے بقائے باہمی کے اصولوں، تعاون، رواداری اور برداشت کی اقدار کی مکمل پیروی سے دنیا میں تنازعات و کشیدگی کا خاتمہ ہو سکتا ہے، حضرت محمدﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے سے کرہِ ارض امن اور خوشحالی کا گہوارہ بن سکتی ہے۔
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) October 9, 2022
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حضرت محمدﷺ کے بتائے ہوئے بقائے باہمی کے اصولوں، تعاون، رواداری اور برداشت کی اقدار کی مکمل پیروی سے دنیا میں تنازعات و کشیدگی کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حضرت محمدﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے سے کرہِ ارض امن اور خوشحالی کا گہوارہ بن سکتی ہے۔