وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مسلسل امداد کے لیے سعودی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
Had telephone call with @FaisalbinFarhan, briefed HH on magnitude of devastation caused by floods & torrential monsoon rains in Pakistan. Thanked the Kingdom for strong expression of solidarity and continued assistance for flood affected people. pic.twitter.com/U0EYrav5xo
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) September 2, 2022
اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی وزیر خارجہ کو پاکستان میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہی سے آگاہ کیا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے بھرپور یکجہتی اور مسلسل امداد کے لیے سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اس سے قبل وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ایرانی ہم منصب امیر عبدالہیان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس دوران دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس حوالے سے بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ مون سون کی موسلادھار بارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں اور ایران کی جانب سے غیرمعمولی سیلابی صورتحال میں امداد کی فراہمی قابل ستائش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کے ساتھ اقوام متحدہ فلیش اپیل کی کامیابی کے لیے پرعزم ہیں