وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے یورپی ملکوں کا دورہ منسوخ کر دیا

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یورپی ملکوں کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی وجہ سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یورپ کا دورہ منسوخ کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو کل سے جرمنی، ڈنمارک، سوئیڈن اور ناروے کے دورے میں اہم ملاقاتیں کرنا تھیں۔

ذرائع نے کہا کہ وزیر خارجہ اب بارشوں سے ہونے والی تباہی کا جائزہ لینے اور مسائل کے حل کے لیے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

Best Car Accident Lawyer