وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سیلاب متاثرین کے لیے دل کھول کر عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ سیلاب سے بے پناہ تباہی ہوئی ہے، مخیر حضرات بینک آف پنجاب میں وزیر اعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے راجن پور، تونسہ، ڈی جی خان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تباہی کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ میں سب سے پہلے سیلاب متاثرین کے پاس پہنچا، وہاں پنجاب حکومت کی پوری ٹیم موجود تھی۔
پرویز الہی نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں تسلسل کے ساتھ امدادی سرگرمیاں چل رہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 نے متاثرہ علاقوں میں بے پناہ کام کیا۔