وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مرتضیٰ وہاب کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی قیادت نے مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی کی حیثیت سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے انہیں مخاطب کر کے کہا کہ آپ کو عہدہ پارٹی کی طرف سے دیا گیا ہے، استعفیٰ قبول نہیں کر سکتا۔
وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر مرتضیٰ وہاب پیر سے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے طور پر دفتر جوائن کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کو آئندہ ایسا کوئی قدم اٹھانے سے پہلے پارٹی سے اجازت لینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔