پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ وزیر اعظم فرماتے ہیں کہ امپورٹڈ ایندھن والے پلانٹ پر ملک کا انحصار ختم کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ امپورٹڈ وزیر اعظم نہیں بتاتے کے یہ انحصار نون لیگ کے پچھلے دور میں ہی پیدا کیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اب یہ مہنگے معاہدے جس میں نون لیگ نے ملک کو پھنسایا اور مہنگی ترین بجلی کا باعث بنے، اس غلطی کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے۔
امپورٹڈ وزیراعظم فرماتے ہیں کہ امپورٹڈ ایندھن والے پلانٹ پر ملک کا انحصار ختم کریں گے۔ یہ نہیں بتاتے کے یہ انحصار نون لیگ کے پچھلے دور میں ہی پیدا کیا گیا تھا۔ اب یہ مہنگے معاہدے جس میں نون لیگ نے ملک کو پھنسایا اور مہنگی ترین بجلی کا باعث بنے اس غلطی کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) September 29, 2022