وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دو الگ اجلاس منعقد ہوئے جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر غور ہوا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاوس میں دو اہم اجلاس منعقد ہوئے جس میں آرمی چیف اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔
پہلے اجلاس میں ملک جاری منصوبوں میں چائینز کی سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ جبکہ دوسرے اجلاس میں خیبر پخونخوا اور مغربی سرحدوں سے متعلق سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
دونوں اجلاس میں آرمی چیف اور انٹیلیجنس اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے۔
خیبرپختونخوا سے متعلق اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور کور کمانڈر پشاور بھی شریک ہوئے۔