وزیر اعظم شہباز شریف سے چودھری شجاعت حسین کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری شجاعت حسین نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورت حال پر بات  چیت کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ حکومت کی تمام اتحادی جماعتیں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے یک جاں ہو کر کام کرتی رہیں گی۔

ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر مشکل حالات میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ, وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ, وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ, وفاقی وزیر براے سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین اور وزیراعظم کے معاونین خصوصی ملک احمد اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

Best Car Accident Lawyer