وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت 12 ربیع الاول کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے سیرت کمیٹی کی ربیع الاول اور سیرت محمدی پر تقریبات کے انعقاد کے لئے سیرت کمیٹی کے فنڈز میں فوری طور پر اضافے کا اعلان کیا۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ریاست بھر میں عید میلاد النبی ﷺ شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا تاہم12 ربیع الاول کو نبی پاک ﷺ کا یوم ولادت سرکاری سطح پر منایا جائے گا۔
سردار تنویر الیاس خان نے ربیع الاول کی مناسبت سے ریاستی سطح پر تقاریب کے انعقاد کی ہدایت کی اور کہا کہ تحصیل اور ضلعی ہیڈکوارٹر میں تقاریب کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ سیرتِ طیبہ کے پیغام رحمت کوس آئندہ نسلوں تک پہنچانا ریاست کی ذمہ داری ہے، عشرہ رحمت العالمین بھرپور انداز میں منایا جائے گا، آزادکشمیر میں رحمت للعالمین اتھارٹی قائم ہو چکی ہے جلد اسکے ثمرات گراس روٹ لیول پر جائیں گے۔
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نےکہا کہ پاک پتن پل کو باب رحمت للعالمین کے نام سے منسوب کررہے ہیں، معلمین قرآن کے سکیل کو اپ گریٹ کرکے باضابطہ ڈائریکٹریٹ قائم کررہے ہیں ۔
سردار تنویر الیاس خان نے یہ بھی کہا کہ ربیع الاول مسلمانوں کے لئے انتہائی بابرکت اور مقدس مہینہ ہے،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہمارے لیے ایک بہترین عملی نمونہ اور پوری انسانیت کےلئے مشعل راہ ہے جس کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہم سب مسلمانوں کا فرض ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیرت نبویﷺ اور حیات مبارکہ سے ماخذ سنہری اصول نوجوان نسل کو سمجھانا کامیابی ہے جسکی اشد ضرورت ہے، حضورﷺ کا عشق ہم سب پر لازم ہے، میں نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ساری دنیا میں حضورﷺ کی تعلیمات کی شمع روشن کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
تنویر الیاس نے کہا کہ ہر تقریب میں تلاوت کے بعد درود ابراہیمی کو لازم قرار دیا ہے اس کو ہر سطح پر رضاکارنہ نافذ کیا جائے، اس پیغام کو عام کیا جائے، آزادکشمیر کو ریاست مدینہ رسول کے طرز پر اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر تنویر الیاس نے مزید کہ نے کہا کہ قرآن و سنت کی ترویج کے لئے حکومت کی پوری مشینری ہمہ وقت حاضر ہیں ۔ ربیع الاول کے حوالے سے تمام سرگرمیوں کی خود نگرانی کروں گا جبکہ ان سرگرمیوں اور تقاریب میں سیرت النبی اور ریاست مدینہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا۔
اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیر حکومت خواجہ فاروق احمد، جنرل سیکرٹری تحریک انصاف آزاد کشمیر چیئرمین عملدر آمد کمیشن راجہ منصور خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاضی محمد اسرائیل، جید علماء ومشاٸخ کرام، مرکزی رہنما میاں محمد شفیق جھاگوی، سابق امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر، مرکزی سیرت کمیٹی اراکین، انجمن تاجران، محکمہ اوقاف اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔