وزیرِ اعظم نے ایک روزہ دورہء بلوچستان کے دوران سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورہء بلوچستان کیلئے جیکب آباد پہنچ گئے ہیں۔
دوران پرواز وزیراعظم نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی اور بحالی کی کوششوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔
بعدازاں وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ نواب اختر مینگل سے وڈھ، خضدار میں ملاقات کی اور ان سے ان کے چچا کے انتقال پر تعزیت کی۔
انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ، اعلیٰ سرکاری افسران اور معززین بھی موجود تھے۔