وزیراعلیٰ پنجاب کا چیف سیکرٹری پنجاب سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کا چیف سیکرٹری پنجاب سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

 اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ پاک فوج نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھرپور امداد کر کے لوگوں کے دل جیت لیے، چیف سیکرٹری اور آئی جی کو بھی شاباش دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی نے پی ڈی ایم اے اور اپنی پوری ٹیم کے ساتھ مل کر بروقت فیصلہ کیا، انڈیا نے پاکستان کے دریاؤں میں چالاکی کے ساتھ پانی چھوڑا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ لاہور، ڈی جی خان اور راجن پور کے علاقوں میں پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ نے بروقت اقدامات کیے، متعلقہ علاقوں کو بروقت خالی کروایا جس سے انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ مویشیوں کو بھی بچا لیا گیا۔

چودھری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ تمام وسائل بروئے کار لا کر لوگوں اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، بروقت تمام اقدامات کی بدولت کوئی نقصان نہ ہو سکا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بارشوں کے نئے سلسلہ میں بھی اسی جذبے سے کام کو یقینی بنایا جائے، جہاں جہاں بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ان کو مزید بہتر کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کا مزید کہنا تھا کہ امدادی کیمپوں میں ادویات، کھانے اور مویشیوں کیلئے چارے کی فراہمی تسلسل کے ساتھ یقینی بنائی جائے۔

Best Car Accident Lawyer