وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے صوبے میں انتظامی لحاظ سے 5 نئے اضلاع بنانے کا بڑا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی جانب سے صوبے میں انتظامی لحاظ سے 5 نئے اضلاع بنانے کا بڑا اعلان کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر تونسہ شریف، مری، وزیرآباد،تلہ گنگ اور کوٹ ادوکو نئے اضلاع بنانے کی منظوری دے دی ہے۔
اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر دیئے ہیں، میں نے 2005میں تونسہ اور 2018میں تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مری، وزیرآباد اور کوٹ ادو کو بھی ضلع بنانے کی منظوری دی ہے جبکہ نئے اضلاع بننے سے انتظامی امور میں بہتری آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئے انتظامی ضلع بننے سے تعلیم،صحت اوردیگر سہولتوں میں اضافہ ہوگا جبکہ نئے اضلاع بنانے کا فیصلہ ارکان اسمبلی اور عوام کی سہولت کو مد نظر رکھ کر کیاہے۔