وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی ہدایت پر دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ہر فرید پاکپتن میں ریسکیو موٹر باٸیکس ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
ریسکیو موٹر باٸیکس ایمبولنس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر پاکپتن سید آصف شاہ نے خود ریسکیو موٹر باٸیک ایمبولنس چلاکر سروس کا باقائدہ آغاز کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ ریسکیو1122 عوامی خدمت کا ایک فلاحی منصوبہ ہے۔
تمام اضلاع کیلئے ریسکیو 1122 موٹر بائیک سروس کا افتتاح:
پنجاب بھر میں 1350 موٹر بائیکس، ہر ضلع میں 50 ریسکیو موٹر بائیک دی جا رہی ہیں۔ رسپانس ٹائم 4 سے 5 منٹ ہوگا۔
موٹربائیک کے ذریعے تنگ گلیوں اور دشوار راستوں تک بھی ایمرجنسی سروس ممکن ہوگی۔#ReformingPunjab | #Rescue1122 pic.twitter.com/hQSCEXRgcw— Reforming Punjab (@ReformingPunjab) September 29, 2022
آصف حسین شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ پنجاب میں تحصیل کی سطح پر ریسکیو موٹر باٸیکس ایمبولینس سروس کا اجراء وزیراعلیٰ پنجاب کا انقلابی اقدام ہے اور اس بے مثال سروس کے ذریعے مختف نوعیت کی ایمرجنسی میں بروقت ریسکیو کیا جا سکے گا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے ایمبولینس سروس بائیکس استعمال کرنے والے جوانوں میں بائیکس کی چابیاں بھی تقسیم کیں۔
واضح رہے کہ اے ڈی سی جی صلاح الدین ہاشمی، ڈی او ایمر جنسی ریسکیو1122 ڈاکٹر احمد رضا، ڈی ڈی کالجز شیر باز، ڈی آئی او سید سلمان حسین، سیفٹی آفسیر عبدالقیوم نعیمی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔