وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعظم سے ملاقات ملتوی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ملتوی کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا ممکنہ طور سندھ کا دورہ ملتوی ہونے کا امکان ہے، وزیراعلیٰ سندھ اور وزیراعظم نے کل مشترکہ طور سکھر، نوابشاہ سمیت دیگر سندھ کے سیلاب زدہ اضلاع کا فضائی دورہ کرنا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی سندھ نے سکھر پہنچنا تھا لیکن سکھر ایئرپورٹ کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر لینڈنگ کا ایشو ہے جبکہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان ملاقات بھی سکھر ایئرپورٹ پر ہونا تھی جو اچانک ملاقات ملتوی کردی گئی۔

سندھ کے 22 اضلاع آفت زدہ قرار

بارشوں اور سیلاب نے سندھ صوبے میں تباہی مچادی، سندھ حکومت نے صوبے کے 22 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے بارش سے متاثر ہونے والے 9 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے اضلاع دوروں کے بعد صوبے کے 22 اضلاع کا آفت زدہ قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاڑکانہ، ٹنڈو الہیار، حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ، سکھر، خیرپور، جامشورو، شہید بینظیر آباد مکمل طور آفت زدہ قرار دے دیئے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سجاول، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، میرپور خاص ، عمر کوٹ، نوشہرو فیروز ، کشمور، قمبر شہداد کوٹ بھی مکمل آفت زدہ قرار دے دیئے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی ڈویژن کے ملیر ضلع کے دو یوسیز دیہہ کنڈ جھنگ اور یوسی گڈاپ بھی آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ کے علاقوں میں مون سون میں بہت زیادہ بارش ہوئیں جس کے باعث پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے سے لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔

سندھ حکومت کی طرف سے خاطر خواہ اقدامات نہ ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اب پھر مون سون کا ایک اور سپل جاری ہے جس کے باعث لوگ پھر پریشانی میں مبتلا ہیں۔

حکومت سندھ کو مشکل حالات میں لوگوں کی مدد کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

Best Car Accident Lawyer