وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے چین کے قومی دن پرچینی قیادت اورعوام کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے چینی قیادت اورعوام کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ چین نے کم عرصے میں معاشی طور پر ملک کو مضبوط کیا، پرامن اور مستحکم چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے۔
China offers a promise of hope to developing world beset by multiple crises relating to climate, finance, food & energy.Chinese template of inter-state relations prioritizes cooperation over confrontation & is the governing principle in formation of a Community of Common Destiny.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 1, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف لکھتے ہیں کہ چین نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے، معیاری کام ،اصول پسندی اور بہتر ین نظم و ضبط پر چین کا بڑا حامی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہترین اصولوں سے چین نے اپنی قوم کو غربت سے نکالا، ہمیں بھی کام کام اور صرف کام کرکے ہی موجودہ بحرانوں سے نکلنا ہوگا۔