وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی جانب سے بارشوں کے نئے سلسلے کے پیش نظر ریسکیو اور ریلیف کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قطر سے سیلاب متاثرین کے ریسکیو، ریلیف کے اقدامات کی نگرانی جاری  رکھی ہوئی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ا’ین ڈی ایم اے’ سمیت تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو اشتراک عمل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت  کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بارشوں کا ہے درپے سلسلہ سیلاب کی تباہی میں مزید اضافہ کر رہا ہے ، سیلاب سے لوگوں کا بہت نقصان ہوا ہے اور ان کی مدد ہم سب کا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی آفت کا شکار علاقوں میں بحالی بڑا کام ہے اور یہ اجتماعی کوشش سے ہی ممکن ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں، مخیر اداروں اور تنظیموں سے متاثرین کی مدد کے کام میں ہاتھ بٹانے کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات جاری کر دیں ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام کمرشل بینکوں کے ذریعے عطیات جمع کرنے کا سرکلر جاری کر دیا ہے ۔

جس کی مدد سے اندرون و بیرون ملک پاکستانی عطیات اس اکاؤنٹ میں جمع کراسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر بالخصوص بلوچستان اور سندھ میں غیرمعمولی تباہی ہوئی ہے جس کے لئے اندرون و بیرون ملک تمام پاکستانیوں سے دل کھول کر عطیات جمع کرانے کی اپیل ہے ۔

عطیات کے ذریعے تمام پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے کام میں شامل ہوسکتے ہیں۔

Best Car Accident Lawyer