وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کی جان بچانے کے لئے ‘یونیسیف’ سے مدد کی اپیل


وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سیلاب متاثرین کی جان بچانے کےلئے ‘یونیسیف’ سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ موسمی تبدیلیوں کے نتیجے میں سیلاب کی تباہی سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہورہے ہیں۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں شہباز شریف لکھتے ہیں کہ بدقسمتی سے 400 بچے جاں بحق ہوئے جو مجموعی ہلاکتوں کی ایک تہائی تعداد بنتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا نشانہ ان بچوں کی جان بچانے کےلئے ‘یونیسیف’ ، دیگر عالمی اداروں سے مدد کی اپیل کرتا ہوں۔

Best Car Accident Lawyer