وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کو وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کر کے اپنے علیل والد اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی۔
وزیراعظم نے پاکستان کے سابق صدر کی جلد صحت یابی اور مکمل صحت کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Spoke to @BBhuttoZardari to inquire after the health of PPP Co-Chairman Asif Ali Zardari. I conveyed my prayers and best wishes to him for early recovery and complete health of Zardari sahib.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 5, 2022
وزیراعظم نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کرنے کے لیے بلاول بھٹو زرداری سے بات کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران انہوں نے زرداری صاحب کی جلد صحت یابی اور مکمل صحت کے لیے اپنی دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی طعبیعت تاحال ناساز ہے تاہم ان کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے چند روز میں ایئر ایمبولنس کے ذریعے منتقلی پر غور کیا جارہا ہے۔