وزیراعظم کا برطانیہ اور امریکا کے بعد چین اور روس جانے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے  برطانیہ اور امریکا کے بعد چین اور روس جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نومبر کے پہلے ہفتے  میں چین کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کی روسی صدر سے ہونے والی ملاقات میں روس دورے کی بھی دعوت دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت خارجہ کو چین اور روس دوروں کے حوالے سے ورکنگ کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کے سیلاب پر عالمی رہنماوں کو حقائق بتائے اور توانائی، زراعت اور سرمایہ کاروں کیلئے سہولیات کے بارے میں بھی اپنی سائڈ لائن میٹنگز پر فوکس رکھا۔

وزیراعظم ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شریک ہونگے

وزیراعظم شہباز شریف  کا ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے  17 ستمبر کو لندن جانے کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیر اعظم شہبازشریف 17ستمبر کو لندن روانہ ہوں گے ، 18 ستمبر کو شہبازشریف کی نوازشریف سے ملاقات ہوگی اور شہبازشریف ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

حکومتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ کابینہ کے تین اہم ممبران کے بھی جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم لندن کا دو روزہ دورہ کریں گے اور لندن سے 19ستمبر کی شام نیویارک پہنچیں گے۔

وزیراعظم دورہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جبکہ وزیراعظم کا خطاب 23 تاریخ کو ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف 23ستمبر کی شام اقوام متحدہ سے خطاب کے بعد وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ 8 ستمبر کو ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا انتقال ہوگیا تھا اور ان کی آخری رسومات پیر19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔

Best Car Accident Lawyer