وزیراعظم عمران خان آج عوام سے ٹیلی فون پر بات کریں گے

وزیراعظم عمران خان عوام سے براہ راست رابطے کے سلسلے میں یکم فروری کو شام 4 بجے ٹیلی فون پر بات کریں گے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘کل شام 4 بجے وزیر اعظم عمران خان عوام کے ساتھ ٹیلیفون کے ذریعے بات کریں گے’۔

‘آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ’ کے عنوان سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘وزیراعظم عمران خان سے فون پر براہ راست بات کریں’۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ‘یکم فروری بروز پیر آپ کے سوالات اور وزیراعظم کے جواب’۔

وزیراعظم سے عوام کو رابطے کے لیے 0519210809 نمبر دیا گیا ہے اور یہ ‘لائن شام 4 بجے کھول دی جائیں گی’۔ سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ‘وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان یکم فروری بروز پیر کو شام 6 بجے عوام سے ٹیلی فون کے ذریعے براہ راست رابطہ کریں گے’۔