وزیراعظم شہباز شریف سے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں ہونے والی اہم پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں مصر کے صدر پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر پاکستانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا جبکہ انہوں نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے مصر کی جانب سے امداد کا اعلان بھی کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی امداد پر مصر کے صدر اور عوام کا شکریہ ادا کیا جبکہ وزیر اعظم نے مشکل کی اس گھڑی میں ٹیلی فون کرنے پر صدر عبدالفتح السیسی کا شکریہ ادا
شہباز شریف نے مصری صدر کو سیلاب سے ہونے والی تباہی سے جانوں، انفراسٹرکچر، ذریعہ معاش اور فصلوں کے نقصانات سے آگاہ کیا جبکہ انہوں نے جانیں بچانے کے لیے حکومت کی ریسکیو اور امداد کی کوششوں کے علاوہ غذائی تحفظ، صحت اور معیشت پر سیلاب کے طویل مدتی اثرات کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خدشات سے بھی آگاہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے حالانکہ موسمیاتی تبدیلیوں کا سبب بننے والی گرین ہاؤس گیسوں کے عالمی اخراج میں اس کا حصہ 1 فیصد سے بھی کم ہے۔