وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے وزیراعظم کو معاہدے سے متعلق خدشات سے آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم وفد کا وفاق سے ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کا وزیر اعظم سے شکوہ کیا۔
ایم کیو ایم کی قیادت نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے عوامی مطالبے پر عملدرآمد نہ ہونے سے ایم کیو ایم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،حکومت میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں۔
ایم کیو ایم کے قائدین نے کہا اگر شہری سندھ کے مسائل کا حل نہیں نکال سکتے تو حکومت میں شامل نہیں رہیں گے۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے مطالبات جلد پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
فیصل سبزواری اور وسیم اختر بھی ملاقات میں شریک تھے۔