وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج صوبہ خیبرپختونخواہ کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع، سوات اور لوئر کوہستان کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ وزیراعظم آج خیبرپختونخواہ کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ کریں گے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج صوبہ خیبرپختونخواہ کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع، سوات اور لوئر کوہستان کا دورہ کریں گے.ضلع سوات میں کالام اور کانجو جبکہ ضلع لوئر کوہستان میں پتن جاینگے.امدادی کاموں کا جائزہ لینگے اور سیلاب متاثرین سےملاقات کریں گے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 31, 2022
اس دوران وزیر اعظم ضلع سوات میں کالام اور کانجو جبکہ ضلع لوئر کوہستان میں پتن جاینگے۔
اس دوران وزیر اعظم کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیر اعظم امدادی کاموں کا جائزہ لینگے اور سیلاب متاثرین سےملاقات کریں گے۔