وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے منظور حسین جونیئر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی لیجنڈ اور ذاتی دوست اولمپئن منظور حسین جونیئر کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ہے۔
General Qamar Javed Bajwa, COAS is deeply grieved on the sad demise of hockey legend and a personal friend Olympian Manzoor Hussain, Junior. “May Allah bless his soul & give strength to the bereaved family to bear this irreparable loss, Ameen.” COAS.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 29, 2022
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی استقامت عطاء فرمائے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ ہاکی کی دنیا کے لیجنڈ، اولمپیئن منظور حسین جو نیئر کے انتقال پر گہرا دکھ اور افسوس ہواہے۔
ہاکی کی دنیا کے لیجنڈ، اولمپیئن منظور حسین جو نیئر کے انتقال پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا. اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کریں اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا کریں. گولڈ میڈلسٹ منظور حسین جونیئر قوم کا سرمایہ تھے، پاکستان ہاکی کیلئے انکی خدمات نا قابلِ فراموش رہیں گی.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 29, 2022
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کریں اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گولڈ میڈلسٹ منظور حسین جونیئر قوم کا سرمایہ تھے، پاکستان ہاکی کیلئے انکی خدمات نا قابلِ فراموش رہیں گی۔