نیب ہیڈکوارٹر نے پی پی رہنما منظور وسان کے خلاف جاری انکوائری بند کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی نیب انکوائری کے معاملے پر نیب نے منظور وسان کو کلین چیٹ دے دی ہے۔
نیب نے منظور وسان کے خلاف جاری انکوائری بند کردی ہے اور اس سے متعلق رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرادی ہے۔
اس حوالے سے نیب پراسکیوٹر کا کہنا تھا کہ منظور وسان کے خلاف الزام ثابت نہیں ہوا جس کی بنیاد پر پی پی پی رہنما کیخلاف مزید انکوائری جاری نہیں رکھ سکتے ہیں۔
اس کیس میں یب کی جاری کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منظور وسان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی نیب انکوائری شروع کی گئی تھی جس دوران منظور وسان کی آمدن سے متعلق ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انکوائری کی فائنڈنگز کی بنیادی پر انکوائری بند کرنے کی سفارش کی گئی تھی جس کے بعد نیب حکام نے منظور وسان کے خلاف نیب انکوائری بند کی سفارش منظور کرلی ہے ۔
خیال رہے کہ انکوائری صرف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق بند کی جارہی ہے جو کہ 2005 سے 2019 کے اثاثوں کی انکوائری کی تھی تاہم اس انکوائری کا اثر کسی نئی انکوائری یا پہلے سے جاری انوسٹی گیشن پر نہیں ہوگا۔