وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ نواز شریف عالمی ایجنسیوں کے آلہ کار بن گئے ہیں۔ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ ن لیگ سازشوں کے تحت ملک کو غیرمستحکم کررہی ہے، نواز شریف سب سے بڑا ریاست مخالف ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہونے والے عام انتخابات میں کشمیری عوام نے ن لیگ کو یکسر مسترد کردیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے سفیر ہیں اور کشمیری عوام نے ان پر اعتماد کیا ہے۔
شیخ رشید