لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
سابق وزیر اعظم نواز شری
انہوں نے کہا کہ تمام اتحادی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کو منطقی انجام پہنچایا جائے۔ آج پاکستانی قوم اس شخص سے پوچھ رہی ہے جو انا کے پہاڑ پر بیٹھا ہوا چور ، ڈاکو کہتا تھا اور کہتا تھا کہ میں نہیں تو پاکستان کی نیوکلیئر طاقت ختم ہوجائے گی۔قوم پوچھ رہی ہے کہ کہاں کہاں سے پیسے آئے ہیں؟ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا ہے، ڈکلیئرڈ صادق اور امین اس بات کا جواب دے۔