نواز شریف سیاستدان ہیں تو انہیں فوری ملک واپس آنا چاہیے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف سیاستدان ہیں تو انہیں فوری ملک واپس آنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف وطن واپس آئیں، ہمیں اعتراض نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اداروں پر الزامات لگائے، اس لیے ادارے بہتر جواب دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ٹرائل مکمل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا، قانونی عمل مکمل کرنے کے بعد نواز شریف الیکشن میں حصہ لیں ہمیں اعتراض نہیں، ہم فساد کے بغیر انتخابات چاہتے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں، راناثنااللہ پتا نہیں لانگ مارچ کے دوران لاہور میں مہمان ہوں؟ موجودہ صورتحال میں صدر مملکت کا کردار انتہائی اہم ہے، اس وقت تمام نظریں ایوان صدر پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے تاریخ 2 تین دن میں بتا دیں گے۔

 

Best Car Accident Lawyer