پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ نواز شریف اگر پاکستان کے شہری ہیں تو انہیں ملک واپس آنا چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں حسان خاور نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے شہری ہیں انہیں واپس آنا چاہیے اور عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی انہوں نے لوگ خرید کر اپنی سیاست کا گڑھا کھودا تھا جس میں گرے تھے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف مزید ایسی حرکتیں کریں گے تو ان ہی کی سیاست مزید نیچے جائے گی۔
نواز شریف پاکستان کے شہری ہیں انہیں واپس آنا چاہیے اور عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے۔
پہلے بھی انہوں نے لوگ خرید کر اپنی سیاست کا گڑھا کھودا تھا جس میں گرے تھے۔ مزید ایسی حرکتیں کریں گے تو ان ہی کی سیاست مزید نیچے جائے گی۔ pic.twitter.com/RjoD3YWZKZ
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) October 5, 2022