نجی بس سروس کا لودھراں سے بہاولپور تک چلنے والی سپیڈو بس بند کرنے کا اعلان

پنجاب: نجی بس سروس نے لودھراں سے بہاولپور تک چلنی والی سپیڈو بس بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپیڈو بس کو چلانے والی نجی فرم کو سبسڈی کی مد میں ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی بس کمپنی کی جانب سے سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنخاب اور کمشنر بہاولپور کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بول نیوز نے بس سروس کو بند کرنے کے حوالے سے جاری مراسلہ حاصل کر لیا ہے۔

نجی بس سروس کمپنی نے ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں یکم اکتوبر سے لودھراں سے بہاولپور چلنے والی بس سروس بند کرنے کا مراسلہ پنجاب حکومت کو بھیج دیا ہے۔

مراسلے کے مطابق سبسڈی کی مد میں 9کروڑ 15 لاکھ 28 ہزار تین سو اکہتر روپے کی ادائیگی بنتی ہے جو کہ ادا نہیں کیے گئے۔

مراسلے میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ بھی ادائیگی کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن ادائیگی نہ کی گئی، فنڈز کی منظوری کا عمل پورا تکمیل کے بعد بھی کوئی ادائیگی نہ کی گئی۔

مراسلے میں مزید بتایا گیا کہ تیس ستمبر تک ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں بسیں لاہور بجھوا دی جائیں گی۔

لاہور کے ٹرانسپورٹ نظام کو مربوط کرنے کے لیے 513 بسوں کی ضرورت

لاہور پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے جس کی آبادی تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ ہے، جسے ٹرانسپورٹ مینجمنٹ کے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ اگرچہ پرانی بسوں کو اندرون شہر کی سڑکوں سے ہٹا دیا گیا ہے لیکن پھر بھی رکشے شہر کی بڑی اورمرکزی شاہراؤں پر صوتی آلودگی میں اضافہ کر رہے ہیں۔

 باغات کے شہر میں ٹرانسپورٹ کے انتظامات جاننے کے لیے صاحب مضون پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر مرزا نصیر عنایت کے دفتر جاپہنچے، واضح رہے کہ مرزا صاحب گزشتہ سال فروری سے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے عہدے پر فائز ہیں۔

 میٹرو بس اور اورنج لائن سروسز سے عوام کو کتنا فائدہ ہوا؟

لاہور کو اس وقت ٹرانسپورٹ سسٹم سے متعلق کئی مسائل کا سامنا ہے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران ، صوبائی حکومتوں نے میٹرو بسیں اور اورنج لائنز متعارف کروا کر ان مسائل سے نمٹنے کے لیے کوششیں کی۔ تاہم ان سروسز کے آغاز کے بعد سڑکوں پر دباؤ مزید بڑھ گیا ہےکیونکہ لاکھوں مسافر اب روزانہ سفر کے لیے ان ہی سہولیات کا استعمال کر رہے ہیں۔

2012ء میں میٹرو کے آغاز کے بعد سے، لاہور، ملتان اور جڑواں شہروں میں تقریباً ایک ارب مسافر اس سروسز سے مستفید ہو چکے ہیں۔

پی ایم اے کے تحت پنجاب بھر میں کتنے منصوبے کام کر رہے ہیں؟

 ہم اربوں روپے کے چھ منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، ان میں اورنج لائن، لاہور، ملتان، راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بسیں اور ان کے مرکزی راستوں پر چلنے والی اسپیڈو بسیں شامل ہیں، ان سفری زرائع کو استعمال کرتے ہوئے روزانہ تقریباً 06 لاکھ مسافر سفر کرتے ہیں، جلد ہی ہم عام لوگوں کی سہولت کے لیے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے راستوں کے لیے فیڈر بسیں بھی متعارف کرائیں گے۔

Best Car Accident Lawyer