نجی ایئر لائنز کے پائلٹس کے لیے خوشخبری، پالپا نے بڑا فیصلہ کرلیا


نجی ایئر لائنز کے پائلٹس کے لیے خوشخبری، پالپا نے بڑا فیصلہ کرلیا

کراچی : پاکستان کے پائلٹس کی تنظیم پالپا نے ملک بھر کی ایئرلائنز کے پائلٹس کو بھی ممبرشپ دینے کا بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان کے پائلٹس کی تنظیم پالپا کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے پی آئی اے کے علاوہ اب نجی ایئرلائنز کے پائلٹس کو بھی تنظیم میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

پہلے مرحلے میں نجی ایئرلائنز کے پائلٹس کو ایسوسی ایٹڈ ممبرشپ دی جائے گی۔

پالپا کے ذرائع کے مطابق پالپا کے قوانین میں تبدیلی کے بعد نجی ایئرلائنز کے پائلٹس کو تنظیم کی کونسل ممبر شپ دی جائے گی۔

پالپا کے صدر کیپٹن سلمان چوہدری کا کہنا ہے کہ اس تاریخی فیصلے سے ملکی ایوی ایشن انڈسٹری کی بہتری کے لئے پالپا کا کردار مزید اہم ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ پائلٹس کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پائلٹس کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل فیڈریشن فار پائلٹس نے بھی پی آئی اے کے علاوہ دیگر ایئرلائنز کے پائلٹس کو پالپا میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔

Best Car Accident Lawyer