نااہل حکمرانوں سے نجات کا وقت آگیا ہے، سراج الحق

امیر جماعت سلامی کراچی سراج الحق کا کہنا ہے کہ نااہل حکمرانوں سے نجات کا وقت آگیا ہے عوام باہر نکلے۔

جماعت اسلامی کے مرکزی مولانا سراج الحق نے جیکب آباد مین جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ہر طرف سیلابی صورتحال ہے، عالمی اداروں کو سندہ کے متاثرین پر ترس آتا ہے مگر حکمرانوں کو ان متاثرین کو بے یارو مددگار کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندہ کی عوام نے پی پی کو ووٹ دیا عزت کی مگر قیادت نے سندھی اقوام کو حقوق نہیں دیئے، سندہ میں بھوک اور بدحالی ہے متاثرین روڈوں اور سڑکوں پر دربدر ہیں۔

‘پی ڈی ایم اور پی پی والوں نے ملک کو تباہ و برباد کردیا’

سراج الحق نے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق سیلاب متاثرین خواتین حاملہ ہیں جن کو صرف چاول اور آلو نصیب میں ہیں، حاملہ عورتیں غذائی قلت کے باعث ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد بچوں کو جنم دینگی۔

امیر جماعت سلامی نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق غذائی قلت کی وجہ سے نو مولود بچے اپائج اور بہرے گونگے پیدا ہوسکتے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے ملک اور قوم کو ورلڈ بئنک اور عالمی مالیاتی اداروں کے پاس گردی کردیا ہے، پی ڈی ایم اور پی پی سمیت پی ٹی آئی والوں نے ملک کو تباہ و برباد کردیا ہے۔

‘جلد شہباز شریف ب کہیں کہ مجھے کیوں نکالا’

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن نااہل حکمرانوں کی وجہ سے دھمکیاں دے رہا ہے، پاکستان ایک حیثیت ہے ہم اللہ پر یقین رکھتے ہیں۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ نااہل حکمرانوں کے نکلتے وقت ایک ہی الفاظ ہوتے ہہں کہ مجھے کیوں نکالا، اب جلد شہباز شریف بھی کہیں کہ مجھے کیوں نکالا، نااہل حکمرانوں سے نجات کا وقت آگیا ہے عوام باہر نکلے۔

Best Car Accident Lawyer