نئے مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا رانا ثناءللہ سے متعلق بڑا حکم

مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پنجاب پولیس کو وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءللہ کی گرفتاری میں معاونت کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عمر سرفراز چیمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اینٹی کرپشن پنجاب رانا ثناءاللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کر چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وارنٹ گرفتاری 19 اکتوبر تک موثر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب کو ہدایت کر دی ہے کہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری میں پنجاب پولیس اینٹی کرپشن کی معاونت کرے اور قانون کے مطابق رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

Best Car Accident Lawyer