میں عام پاکستانی ہوں، مجھے دہشگردوں کی طرح مارا گیا ہے، جمیل فاروقی

جمیل فاروقی نے کہا ہے کہ میں عام پاکستانی ہوں، مجھے دہشگردوں کی طرح مارا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن جمیل فاروقی نے ایئرپورٹ پر بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ، میں عام پاکستانی ہوں، مجھے دہشگردوں کی طرح مارا گیا ہے، انہوں نے پولیس آئی او کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تم لوگ جان سے ماردو لیکن میں اپنا کام جاری رکھوں گا۔

ایئرپورٹ پر جمیل فاروقی کی فیصل عزیز خان سے بھی ملاقات ہوئی ، فیصل عزیز خان کو دیکھ کر جمیل فاروقی کا اعتماد بڑھ گیا جبکہ جمیل فاروقی بول نیوز کے پریذیڈنٹ فیصل عزیز خان کو ایئرپورٹ پر دیکھ کر رو پڑے۔

اینکر پرسن جمیل فاروقی کا کہنا تھا کہ مجھے پولیس نے بہت تکیلف دی ہے جبکہ پولیس نے مجھ پر شدید تشدد بھی کیا ہے، یہ ہم پاکستانیوں کے ساتھ کیسا سلوک ہورہا ہے؟

Advertisement

فیصل عزیز خان پریزینٹ بول نیوز نے جمیل فاروقی کو دلاسا دیتے ہوئے کہا کہ میں آپکے ساتھ ہوں، آپکو کچھ نہیں ہونے دینگے۔

دوسری جانب جمیل فاروقی کو ہتھکڑیوں میں لاکرعالمی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے قوانین کی اسلام آباد پولس نے دھجیاں اڑا دی، ایرسیال انتظامیہ کے مطابق کسی مسافر کو ہتھکڑیوں میں جہاز میں سفر نہیں لے جایا جاسکتا۔

ایرسیال انتظامیہ نے اسلام آباد پولیس کو انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے رولز کی بڑی خلاف ورزی کرنے سے روک دیا، ایرسیال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آپ کسی ملزم کو بھی ہتھکڑیوں میں نہیں لے جاسکتے۔

ایرسیال منیجر نے پولیس سے سخت الفاظ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ جمیل فاروقی کو چھپا کر ہتھکڑیوں میں کیسے لے جارہے ہیں، آپ عالمی سول ایویشن آرگنائزیشن کے رولز سے بڑھ کر نہیں۔

منیجر ایرسیال نے اپنے سامنے جہاز کے قریب سے جمیل فاروقی کو واپس بلاکر کاؤنٹر پر ہتھکڑیاں کھولنے کا اسلام آباد پولیس کو حکم دیا، ایرسیال انتظامیہ کے سامنے اسلام آباد پولیس نے گھٹنے ٹیک دیئے جس کے بعد جمیل فاروقی کی ہتھکڑیاں کھول دی گئیں۔

Advertisement

ہتھکڑیاں کھلوانے پر بول نیوز کے اینکر جمیل فاروقی نے ایرسیال منیجر کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس بول نیوز کے اینکر پرسن جمیل فاروقی کو لیکر کراچی ایئرپورٹ پہنچی جہاں ملک کے عام شہریوں نے جمیل فاروقی کی ویڈیو ریکارڈ کی۔

کراچی ایئرپورٹ پر ریکارڈ کی جانب والی ویڈیو میں جمیل فاروقی کی گردن، بازوں سمیت جسم کے دیگر حصوں پر تشدد کے واضح نشانات دیکھے گئے ہیں۔

بول نیوز کے اینکر پرسن جمیل فاروقی سٹی کورٹ میں پیش

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں بول نیوز کے اینکر پرسن محمد جمال الدین عرف جمیل فاروقی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

Advertisement

عدالت نے جمیل فاروقی کو تین روزہ راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے جمیل فاروقی کو تین دن میں متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تفتیشی افسر جمیل فاروقی کے اہل خانہ کو ان کی گرفتاری سے آگاہ کریں۔

ملزم کو اسلام آباد پولیس کے تفتیشی افسر میاں شہباز نے عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے کہا کہ ملزم کے خلاف رمنا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہوا ہے راہداری ریمانڈ دیا جائے۔ ملزم کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنا ہے۔

Advertisement

Best Car Accident Lawyer