مہنگائی کم کرنے کیلئے ہماری کوشش دن رات جاری ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ مہنگائی کم کرنے کیلئے ہماری کوشش دن رات جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قطر پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو دو ٹارگٹس تھے پچھلی حکومت کی بدترین کارکردگی کی بناء پر ملک دیوالیہ ہونے والا تھا لیکن اتحادی حکومت کی کاوشوں سے ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کم کرنے کیلئے ہماری کوشش دن رات جاری ہے، اب تک ہم مہنگائی میں کمی کیلئے خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکے، پوری کوشش ہے کہ مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ حالیہ بجٹ میں تاجروں پر فکسڈ ٹیکس لگایا گیا، فکسڈ ٹیکس کے نتیجے میں چھوٹے تاجروں کو بھی اس کا بوجھ اٹھانا پڑا جبکہ اس معاملے پر کمیٹی قائم کر دی ہے جو ذمہ داران کا تعین کرے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تاجروں کو اس معاملے پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ تاجروں پر 3 ہزار،6 ہزار اور 10 ہزار کا فکس ٹیکس ختم کیا جا چکا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا، اس ٹیکس کے خاتمے سے 42 ارب روپے کا بوجھ حکومت پر پڑے گا۔

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک کروڑ 71لاکھ صارفین کو اضافی فیول ایڈجسٹمنٹ پرائس نہیں دینا پڑے گا، ایک کروڑ 30 لاکھ بڑے صارفین سے فیول سرچارج وصول کریں گے اور اب مستثنیٰ صارفین کو فیول سرچارج میں ایک دھیلا بھی ادا نہیں کرنا پڑیگا۔

Best Car Accident Lawyer