موڈیز نے پاکستان کو B3 سے Caa1 کر دیا ہے، شوکت ترین

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ موڈیز نے پاکستان کو B3 سے Caa1 کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شوکت ترین نے کہا کہ موڈیز نے پاکستان کو B3 سے 1Caa کر دیا ہے اور آؤٹ لک منفی ہے۔ یہ آئی ایم ایف پروگرام کی تجدید اور ڈار صاحب کے گھر آنے کے باوجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریٹنگ ایجنسی کو بیرونی کھاتوں کی کمزوریوں کے حوالے سے خدشات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے جانے کے بعد سے یہ دوہری کمی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ منفی سے گرا کر سی مقرر کر دی ہے۔

 

Best Car Accident Lawyer