مولانا فضل الرحمان کی گوشواروں میں جائیداد سے متعلق غلط بیانی پکڑی گئی،

مولانا فضل الرحمان کی گوشواروں میں جائیداد سے متعلق غلط بیانی پکڑی گئی،

اسلام آباد : جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گوشواروں میں جائیداد سے متعلق غلط بیانی پکڑی گئی، گوشواروں میں انھوں نے کروڑوں روپے کے گھر کی قیمت چند لاکھ بتائی۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گوشواروں میں جائیداد سے متعلق غلط بیانی سامنے آگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان کے ڈی آئی خان میں5ایکڑاراضی پر بنگلے کی مالیت 30کروڑ ہے جبکہ فضل الرحمان نے گوشواروں میں ڈی آئی خان بنگلے کی قیمت 25لاکھ بتائی۔