اسلام آباد( آن لائن) وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کو حقائق درست کرنے کے لیے وضاحت دینے کی پیشکش کردی ۔
مولانا طارق جمیل کے ایک انٹر ویو حکومت سے متعلق بیان پر خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ ‘مولانا !آپکے تازہ سیاسی خیالات اور رویے سے سخت اختلاف کے باوصف ذاتی تعلق کےباعث احتراماً میں نےکبھی آپ کیخلاف بات کی نہ سُنی آپکا یہ بیان حقائق کےمنافی اوربلا تحقیق وثبوت ہے وضاحت درکارھوتومیں حاضرھوکر پیش کرسکتاھوں،آپ سے غلط بیانی کی گئی ہے۔،
واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل نے کہا تھا کہ پاکستانی شہری کی حیثیت سے کہتا ہوں کہ کس طرح لوگوں کو خریدا گیااور کس طرح لوگوں کو خرید کر دھوکے سے حکومت بنوائی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ کیا یہ اللہ اور اس کے نبیﷺ کے سامنے کھڑے ہو سکتے ہیں؟