پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر نے ادارے کو تباہ کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے لکھا کہ الیکشن کمیشن اپنے کرتوت ٹھیک کر لیتا تو کوئی تنقید نہ کرتا لیکن موجودہ چیف الیکشن کمشنر نے ادارے کو تباہ کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن اپنے کرتوت ٹھیک کر لیتا تو کوئ تنقید نہ کرتا لیکن موجودہ چیف الیکشن کمشنر نے ادارے کو تباہ کر دیا ہے الیکشن کمیشن جیسے اہم ادارے کو امپورٹدحکومت کی سب کمیٹی کی کے لیول پر لے آئے ہیں جب تک ان کو نہیں نکالیں گے ادارے کی حیثیت بحال نہیں ہو سکتی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 20, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن جیسے اہم ادارے کو امپورٹدحکومت کی سب کمیٹی کی کے لیول پر لے آئے ہیں جب تک ان کو نہیں نکالیں گے ادارے کی حیثیت بحال نہیں ہو سکتی۔