موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی سی پیک منصوبوں کو بحال کیا ہے، احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی سی پیک منصوبوں کو بحال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت 11 ویں مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) میں پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں احسن اقبال نے تمام  متعلقہ وزارتوں کو اپنا ہوم ورک مکمّل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

اجلاس میں نے احسن اقبال نے تمام وزارتوں کو طویل المدتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دینے اور متعلقہ وزارت کو اس سلسلے میں ٹھوس تجویز پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اس موقع پر احسن اقبال نے پاور ڈیویژن کو ہدایت کی کہ گلگت بلتستان کے لیے انرجی پالیسی کی منظوری کے عمل کو تیز کیا جائے۔

احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی سی پیک منصوبوں کو بحال کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں مکمّل نظر انداز کیے گئے منصوبوں کو بھی بحال کیا گیا ہے۔

وزارت منصوبہ بندی احسن اقبال نے مزید کہا کہ چینی حکام نے ماہینگ کے شعبے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ چینی حکام ماہینگ کے شعبے پر ایک ورکنگ گروپ قائم کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

اجلاس میں متعلقہ وزارتوں نے اپنے مشترکہ منصوبوں کی تجاویز بھی شیئر کیں۔

اس موقع پر سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی، سیکرٹری مواصلات، ایگزیکٹو ڈائریکٹر چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور سی پیک اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔

Best Car Accident Lawyer